لاہور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حج پر جانے والا شہری گھر کی دہلیز پر قتل، بیٹا زخمی

image
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی حدود میں حج پر جانے والے شہری کی قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سنیچر کی شام کو اقبال ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں آج اتوار کو حج پر جانے والے 58 برس کے شہری فاروق اعظم کو ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر قتل کیا۔

اہل خانہ نے اردو نیوز نیوز کے نامہ نگار ادیب یوسفزئی کو بتایا کہ ’قتل ہونے والا شہری اپنے زخمی بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ حج پر جا رہے تھے۔‘

مقتول فاروق اعظم ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے۔

تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر محمد شعیب فاروق مال روڈ پر واقع ایک منی ایکسچینج سے سعودی ریال لے کر گھر جا رہے تھے جب دو ڈاکوؤں نے ان کا گھر تک پیچھا کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گھر کے دروازے پر ڈاکوؤں نے اسسٹنٹ پروفیسر محمد شعیب فاروق پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کی آواز پر جب اسسٹنٹ پروفیسر کے والد باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان کے سینے پر گولی مار دی اور وہ ہسپتال پہنچے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گئے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسسٹنٹ پروفیسر محمد شعیب فاروق کی بائیں پنڈلی پر فائرنگ کی جس کہ وجہ سے وہ زمین پر گر گئے اور ڈاکو ان سے 6500 سعودی ریال نکال کر لے گئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.