آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خيبر بختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخواہ: دیر 11، بلوچستان: قلات 05، خيبر بختونخوا: کالام 03، دروش 03، پنجاب: نور پور تھل 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.