وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ۔ حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.