مولانا عبد الغفور حیدری کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہار تعزیت

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے طیارہ حادثے میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو جے یو آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دور میں ایران کے پاکستان سے تعلقات اچھے رہے، ابراہیم رئیسی نےچین اور امریکا کے ساتھ تعلقات خوش گوار رکھنے کے سعی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی نے فلسطین کا مقدمہ کھل کر پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.