صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پائی ، ایرانی سفیر

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدم نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ انتہائی افسردہ اور انتہائی غم کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پڑوسی ملک کے ساتھ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کے مشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں شہادت کو گلے لگایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.