چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی این اے 148 ملتان 1 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر علی قاسم گیلانی کو مبارکباد

image

کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 148 ملتان 1 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ علی قاسم گیلانی کی کامیابی ملتان کے جیالوں کی محنتوں کا ثمر اور پیپلز پارٹی پر عوام کے غیرمتزلزل ا عتماد کی دلیل ہے، امید ہے کہ علی قاسم گیلانی ایوان میں ملتان کے عوام کی بھرپور آواز بنیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی قاسم گیلانی کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلخانہ کے تمام افراد سمیت ملتان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.