سعودی عرب قیادت کی طرف سے ایرانی صدر کی وفات پر اظہار افسوس

image

ریاض ۔21مئی (اے پی پی):سعودی عر ب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی قیادت نے قائم مقام صدر محمد مخبر کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ہمیں صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کی اندوہناک خبر ملی ہے ، ہم آپ سے اور ایرانی عوام کے علاوہ متوفین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ سے ان کے لیے مغفرت اور رحمت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.