پیرو ، سڑک حادثے میں 8 افراد ہلاک

image

لیما۔21مئی (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک پیرو میں سڑک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق پیرو کے وسطی علاقے پاسکو میں ایک مسافر وین اور ٹریکٹر کے آپس میں ٹکرانے کے باعث کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہواریکا ضلع کے میئر مارٹن بیروسپی نے 8افراد کی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان میں 3 طالب علم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.