مسلح افواج عبوری صدر محمد مخبر کی زیر نگرانی کوئی بھی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی چیف آف سٹاف محمد باقری

image

تہران ۔21مئی (اے پی پی):ایران کے نئے چیف آف سٹاف محمد باقری نے کہا ہے کہ مسلح افواج عبوری صدر محمد مخبر کی زیر نگرانی کسی قسم کی بھی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ارنا کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر رفقا کے حادثاتی انتقال کے بعد ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے نامزد چیف آف سٹاف محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج پہلے کی طرح حکومت کے شانہ بشانہ اور عوام کی خدمت میں حاضر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.