وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سرینا چوک اور سری نگر ہائی وے پر انڈر پاس بنانے کا ٹاسک

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی سہولت کے لئے سی ڈی اے کوسرینا چوک اور سری نگر ہائی وے پر انڈر پاس بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے دونوں منصوبے کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

منگل کو وزیر داخلہ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ، نیسپاک سمیت دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔نیسپاک کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے 2 انڈر پاس تعمیر ہوں گے اس سے سگنل فری کوریڈور بن جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انڈر پاس کی اونچائی فل ہایئٹ تک رکھنے کی ہدایت دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.