سرکاری سکیم کے 26ہزار 711 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):سرکاری سکیم کے 26ہزار 711 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں 6ہزار 11 عازمین مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ چکےہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 9 مئی کو شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 109 پروازوں کے ذریعے 26ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں جبکہ پرائیویٹ حج سیکم کے تحت 1000 سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

عازمین حج کی خدمت اور انتظامات کے لئے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ حاجیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان کے مطابق سعودی حکام کے تعاون سےاب تک 14ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کرائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ میں حج انتظامات کے سلسلہ میں اہم ملاقاتیں کررہےہیں اور ذاتی طورپر تمام حج انتظامات کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.