ریاض حسین پیرزادہ سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات،سرکاری ملازمین کے مکانات کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ اور قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے درمیان منگل کو ہونےوالی ملاقات میں طے پایا ہے کہ سرکاری ملازمین کے مکانات کے خلاف آپریشن نہیں کیا جائےگا تاہم جوملازمین سرکاری رہائش گاہوں کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں انہیں نوٹسز جاری کر کے وقت دیاجائےگا تاکہ وہ اپنی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرے اور اپنی پوزیشن واضح کرے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق انہوں نے اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سرکاری ملازمین کو دیئے گئے نوٹسز کے حوالے سےگفتگو کی ہے ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایاہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ان مکانات کے خلاف آپریشن ممکن نہیں جس پر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ فی الحال سرکاری مکانات کے خلاف آپریشن نہیں کیاجائےگا تاہم جن سرکاری مکانات میں کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں ان کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گےجس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ریاض حسین پیرزادہ کاشکریہ اداکیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.