گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی سیہون میں حضرت لال شہباز قلندرؒ کی مزار پر حاضری

image

حیدرآباد۔ 21 مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سیہون شریف پہنچ کر حضرت لال شہباز قلندر ؒکی مزار پر حاضری دی۔ سیہون شریف آمد پر ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ ودیگر افسران نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان اور سید آصف علی شاہ نے گورنر پنجاب کو درگاہ کا تفصیلی معائنہ کروایا اور انہیں دربار سے متعلق بریفنگ دی۔ درگاہ قلندر پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سندھ اولیاء اللہ کی دھرتی ہے، یہاں حاضری دے کر دلی سکون ملا، پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی نگرانی میں صوبہ سندھ ان پانچ سال میں بہت آگے ترقی کرے گا۔ سندھ کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہو کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو کبھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے ایران میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے سندھ کے پانی کی بندش کا معاملہ کچھ حد تک کم ہوا ہے، جتنا ہوسکا بحیثیت گورنر بہتری لانے کی کوشش کرونگا۔

میڈیا سے گفتگو سے قبل گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے درگاھ قلندر کے احاطے میں نوافل نمازِ بھی ادا کی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز کے ضلع صدر اور سابقہ رکن صوبائی اسمبلی سید آصف علی شاہ کی حویلی پہنچے جہاں گورنر پنجاب نے ناشتہ کیا۔ سید آصف علی شاہ نے قلندری نگری کی روایات کے تحت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور دیگر مہمانوں کو سندھی اجرک اور درگاہ کی لونگویوں کا تحفہ پیش کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.