وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور حج انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

image

جدہ۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے منگل کو سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور حج کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے ۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کو خدمات کی فراہمی کےلئے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔سعودی عرب کی ضیوف الرحمن کی خدمت کےلئے جدت پسندی خوش آئند ہے، حجاج کےلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں نئے پاکستان ہائوس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار سعودی کمپنیاں عمدہ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 ہزار پرائیویٹ حجاج کے ٹرانسپورٹ معاہدے زیر التواہونے پر تشویش ہے۔

سعودی وزارت حج نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج گروپ آپریٹرز تمام معاہدے آئندہ چار دن میں مکمل کریں گے۔ پاکستان کے حج گروپ آپریٹرز اصلاحات کریں اور سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریں، اگر نجی حج گروپ آپریٹرز کی تاخیر کے باعث ان کے حجاج کو زحمت ہوئی تو وزارت ایکشن لے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.