نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے قازقستان میں ملاقات

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قازقستان کے شہر آستانہ میں ایس سی او کی کونسل آف وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے بیلاروسی ہم منصب سرگئی ایلینک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا اور تجارت، اقتصادی تعاون اور عوامی تبادلوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے اسلام آباد میں دو طرفہ سیاسی مشاورت کے اگلے دور کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے اور تعلیم اور ثقافتی تعاون کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.