پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر اسلام آباد میں بلیڈ سے حملہ

image
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ہے۔

منگل کو پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے سینیٹ کے سیشن کے دوران بتایا کہ ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ رؤف حسن پر حملہ کیا گیا ہے۔

رؤف حسن پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون مرکز میں واقع نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکل کر جا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رؤف حسن کو دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا چہرہ اور کپڑے خون آلود ہیں اور وہ اس حالت میں ٹی وی چینل کے دفتر واپس جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا۔ پولیس موقعے پر موجود ہے۔ شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔‘

’جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

پی ٹی آئی کے رہنما اور  سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

’میں ابھی کال کر کے اس بارے میں معلومات حاصل کرتا ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ کب ہوا، کس نے کیا یہ سب معلوم کرنا ہے؟

دوسری جانب رؤف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.