نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات،سی پیک کے باہمی فائدہ مند تعاون اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے باہمی فائدہ مند تعاون اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا جو ایک ’آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.