ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کی مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے، چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر کی پریس کانفرنس

image

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کی مہم کو کامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں لاہور کی تاجر تنظیموں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہی ۔اس موقع پر لاہور کی مارکیٹوں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔نعیم میر نے کہا کہ آج اجلاس میں تاجر دوست سکیم میں آسان رجسٹریشن کا طریقہ کار خوش آئند قرار دیا گیا ہے،اب تک 14ہزار کے قریب تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، پورے ملک سے جب تک آخری تاجر کو بھی رجسٹرڈ نہ کرلیا گیا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

نعیم میر نے کہا کہ رجسٹرڈ تاجروں سے ٹیکس وصولی کا طریقہ کار ہماری مشاورت سے طے ہوگا اور تمام تاجر تنظیموں کو مشاورت میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل آفسز میں تاجر دوست سکیم کے دفاتر و سہولت سینٹر بنادیئے گئے کوئی بھی تاجر تنظیم سکیم کو سمجھنا چاہئے، ریجنل آفس میں اپنا اجلاس بلا سکتی ہے۔ ایف بی آر حکام ہر طرح کی آگاہی کے لئے دستیاب ہیں، اب کسی تاجر کے پاس نان رجسٹرڈ رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایف بی آر حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لاہور میں ایف بی آر کی 24ٹیمیں روزانہ مارکیٹوں میں نکلتی ہیں، سخت گرمی کے موسم میں ان ٹیموں کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ مارکیٹوں کے صدور تاجر دوست سکیم میں رجسٹرڈ ہونے کا سرکلر جاری کریں۔ تمام رجسٹرڈ تاجر اپنے این ٹی این اپنی دکانوں پر آویزاں کریں ، جس کے پاس این ٹی این نہیں وہ خود بھی موبائل ایپ سے رجسٹرڈ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجر اس قومی فریضے کو بخوبی ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.