وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

image

لندن۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ و وزیر مملکت برائےترقی و افریقہ امور اینڈریو مچل سے لندن میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں کے مابین اور برٹش کونسل کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اینڈریو مچل کو وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اعلان کردہ تعلیمی ایمرجنسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کی قیادت میں پاکستانی وفد لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم 2024 میں شرکت کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.