پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا، ’عمران خان کے ساتھ تھا اور رہوں گا‘

image
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد چوہدری پرویز الہٰی ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ہیں۔

منگل کو لاہور ہائی کورٹ نے  پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 رہائی کے بعد ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وہ عمران عمران خان کے ساتھ تھے،  ہیں اور رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔

’گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔ شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

پرویز الہٰی کے مطابق ان کو پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا۔

’میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔  میں ان سب لوگوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.