سعودی عرب، ولی عہد اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان وڈیو سربراہی اجلاس ، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بارے تبادلہ خیال

image

ریاض ۔22مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو نے وڈیو سربراہی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات پران کا شکریہ ادا کیا۔ولی عہد نے جاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جلد جاپان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔اس وڈیو سربراہی اجلاس میں دوطرفہ مثالی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرگفتگو کی گئی۔اس موقع پر علاقائی اورعالمی معاملات اورباہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں جاپانی وزیر اعظم نے ولی عہد سے اسرائیلی حملوں کو روکنے کےلیے کی جانے والی کوششوں اور متاثرین کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کی۔انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پرتسلیم کرنے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی حمایت کی۔جاپانی وزیر اعظم نے دونوں برادر ملکوں کے مابین 70 سالہ تعلقات کو سراہا اور زوردیا کہ مملکت کے ساتھ تعاون خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں نمائشوں کے انعقاد اور ثقافتی تعاون پربھی بات کی۔اس موقع پر سعودی جاپانی مشترکہ کونسل کا بھی اعلان کیا گیا۔وزیراعظم نے جاپان کو خام تیل کی مستقل فراہمی پربھی مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

مملکت کی جانب سے تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم کرنے اور صاف توانائی مستقل فراہمی کے لیے عالمی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے قائدانہ کردار کو جاری رکھنے کی امید ظاہرکی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی جانب سے جاپان کو خام تیل کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کی توثیق کرتے ہوئے جاپان کے ساتھ صاف توانائی کے شعبے سمیت دیگرامور میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے امید کا اظہار کیا۔جاپانی وزیر اعظم نے ایکسپو 2030 کی میزبانی ملنے کو سراہا اور جاپان کی جانب سے تفریحی، سیاحی ، تعلیمی اور سپورٹس کے شعبوں میں مزید تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.