جناح سٹیڈیم کی لائٹس غیر معیاری، پاکستان اور سعودی عرب کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

image

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کے لیے جناح سٹیڈیم اسلام آباد کی لائٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے جس کے بعد فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ترجمان نے بتایا کہ ’جناح سٹیڈیم اسلام آباد کی لائٹس فیفا کے معیار کے مطابق نہیں ہیں، تاہم کوشش ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ساتھ مل کر لائٹس کو فیفا کے معیار کے مطابق کیا جائے۔‘

ترجمان پی ایف ایف محمد یشل مظہر کا کہنا ہے کہ ’جناح سٹیڈیم کی لائٹس کی ریڈنگ کرنے پر معلوم ہوا کہ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لیمونس 1400 سے کم ہے جبکہ بین الاقوامی سطح کے میچز کے لیے فلڈ لائٹس لیمونس 1400 تک ہونا لازمی ہے۔‘ترجمان پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق ’اگر جناح سٹیڈیم کی لائٹس کا مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔‘ ’تاہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر لائٹس کے مسئلے پر کام کر رہی ہے۔‘پی ایف ایف نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا جناح سٹیڈیم کی لائٹس کے عالمی معیار کے مطابق نہ ہونے پر پی ایف ایف نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔پی ایس بی کو بتایا گیا ہے کہ سٹیڈیم کی لائٹس کی ریڈنگ لکس میٹر پر کم ظاہر ہو رہی ہے جس کے سدباب کے بغیر میچ کا انعقاد ممکن نہیں۔ گراؤنڈ کے کچھ حصوں میں لائٹس کی ریڈنگ معیار کے مطابق نہیں 

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے اُردو نیوز کو بتایا کہ فلیکس میٹر پر گراؤنڈ کے کچھ حصوں میں لائٹس کی ریڈنگ 1400 سے کم ہے جبکہ فیفا قوانین کے مطابق گراؤنڈ کی مکمل فیلڈ میں لائٹ کی ریڈنگ کم سے کم 1400 ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت گراؤنڈ میں گول پوسٹ پر لائٹ کی ریڈنگ میں مسائل ہیں جہاں لائٹ ریڈنگ کے معیار پر پورا نہیں اُتر رہی۔ 

 ’اگر لائٹس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر پاکستان اور سعودی عرب کا میچ کسی دوسرے سٹیڈیم میں منتقل کیا جا سکتا ہے‘ (فائل فوٹو: پی ایف ایف)

’پی ایف ایف کی میٹر ریڈنگ میں لائٹس غیر معیاری‘ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب پی ایس بی نے ایک کمپنی کے ذریعے جناح سٹیڈیم کی لائٹس کی ریڈنگ چیک کروائی تو وہ 1400 ہی تھی۔‘’اس کے برعکس جب پی ایف ایف نے خود لائٹ ریڈنگ معلوم کی تو لکس میٹر پر جناح سٹیڈیم کی لائٹس غیر معیاری پائی گئیں۔‘ترجمان پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے لائٹس کی ریڈنگ چیک کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کہیں لکس میٹر کی ریڈنگ میں تو کوئی مسائل نہیں۔‘’اگر تھرڈ پارٹی کی میٹر ریڈنگ بھی درست نہیں آتی تو حکومت سے درخواست کریں گے کہ جناح سٹیڈیم کی لائٹس کو مزید بہتر بنایا جائے۔‘میچ کسی دوسرے سٹیڈیم بھی منتقل کیا جا سکتا ہے: پی ایف ایف ترجمان پی ایف ایف کے مطابق اگر جناح سٹیڈیم کی لائٹس عالمی معیار کے مطابق نہ کی جا سکیں تو پھر فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کا میچ کسی دوسرے سٹیڈیم میں منتقل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ بعد میں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.