ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پہلی مرتبہ اکٹھے ایکشن کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

image
بالی وڈ سٹارز ایوشمان کھرانہ اور ساہ علی خان پہلی مرتبہ کسی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایوشمان کھرانہ  اور سارہ علی خان ڈرامہ پروڈکشن اور سکھیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایکشن کامیڈی ہوگی۔

فلم تجزیہ کار ٹارن ادارش نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایوشمان اور سارہ علی خان سکھیا کے ایکشن کامیڈی میں جلوہ گر ہوں گے۔‘

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ایکشن کامیڈی فلم میں سارہ علی خان اور ایوشمان کھرانہ آمنے سامنے ہوں گے۔

فلم کی کہانی آکاش کوشک نے لکھا ہے اور وہ ہی اس کے ہدایت کار ہوں گے۔

قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ایوشمان کھرانہ کی  سنی دیول کے ساتھ بارڈر ٹو کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر سے شروع ہوگی۔

بارڈر کے پروڈیوسر بھوشن کمار اور جے پی دتہ ہیں۔ بارڈ ٹو کی تیاری کا پروگرام 2015 سے  زیر غور تھا لیکن سنی دیول کی فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

آخری مرتبہ ایوشمان کھرانہ نے ڈریم گرل ٹو میں لیڈ رول کیا تھا جب کہ سارہ علی خان پرائم ویڈیو کی ’اے وطن میرے وطن‘ میں جلوہ افروز ہوئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.