پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے برسلز میں ایرانی سفارتخانہ کا دورہ

image

برسلز۔22مئی (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے برسلز میں ایرانی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستان قومی سوگ کی اس گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی قلمبند کئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.