پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر389 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہواجن میں سے 131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 584.48 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 17.71 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈکس 59.53 پوائنٹس کی کمی کے بعد24083.19 پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈ کے تحت 5.14 ارب روپے کے سودے ہوئے۔گزشتہ روزہم نیٹ ورک لمیٹڈکے 71273077، پیس پاکستان لمیٹڈ46645000، کے الیکٹرک 34484440 اورسائمیٹری گروپ کے 34327520 حصص کالین دین ہوا۔پیس پاکستان، سائیمیٹری گروپ اورمیڈیا ٹایمزلمیٹڈٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔پاکستانی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 10106.2 ارب روپے جبکہ امریکی ڈالرمیں 36.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.