سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت بلتستان اور آزا د جموں و کشمیر میں تین ، تین دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دےدی

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت بلتستان اور آزا د جموں و کشمیر میں تین ، تین دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دےدی ہے۔ وزارت ِوفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دانش سکولوں کے قیام سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے فوری طور پر 6 دانش سکولو ں کے قیام کےلئے فوری طور پر ڈایزئن اور منصوبہ کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

منصوبہ بندی کمیشن نے وزارت تعلیم کی اس تجویز کو بھی سراہا ہے کہ موجودہ ترقیاتی فریم ورک کو گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر اور کے پی کے کے نئے ضم شدہ اضلاع میں قومی تعلیمی ہنگامی مسائل کو پورا کرنا ہے۔ سکولوں کےلئے جگہ کا انتخاب مقامی حکومتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم مؤثر نگرانی کے لئے اپنے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ میں علاقائی حکومتوں کی موجودگی کو یقینی بنائے گی۔ منصوبے مکمل ہونے کے بعد مقامی حکومتوں کے حوالے کر دیئے جائیں گے اور اس کو موجودہ کیڈٹ کالجز کے ماڈل سے اپنایا جائے گا، غریب اور ذہین طلباء کے لئے داخلہ کھلا رہے گا اور یہ ان علاقوں میں انشااللہ ایک سنٹر آف ایکسیلنس ہو گا۔آنے والے مہینوں میں تفصیلی ڈیزائن پلاننگ کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.