پاکستان پراونشل سروس اکیڈمی پشاور کے نویں جونیئر کمانڈ کورس کے شرکا کا اسلام آبادٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکا دورہ

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):پاکستان پراونشل سروس اکیڈمی پشاور کے نویں جونیئر کمانڈ کورس کے شرکا نے مطالعاتی دورہ کے دوران اسلام آبادٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے مطالعاتی دورہ پر پاکستان پراونشل سروس اکیڈمی پشاور کے نویں جونیئر کمانڈ کورس کے ڈی ایس پیز کے وفد کو ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کرایا، وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مرکزی نظام، جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈیجیٹل ون ونڈو آپریشنل ہالز اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیاگیا۔

ایس ایس پی ٹریفک نے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس میں ٹریفک پولیس فیلڈ آپریشنزاور ای چالان سسٹم جیسے اقدام شامل ہیں۔ وفد کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے تحت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس سلسلے میں 24/7پولیس خدمت مراکز اپنی خدمات شہریوں کو پہنچا رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ طلباو طالبات کو لرنر پرمٹ ان کی دہلیز پر فراہمی کےلئے ڈیجیٹل سمارٹ وین مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں جا رہی ہیں ۔ وفد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.