بجلی کی بچت کیسے کی جائے؟ ان سات چیزوں کا خیال رکھیں

بجلی کا بل یقیناً اکثر پریشانی کا باعث ہوتا ہے تاہم اگر آپ چند باتوں کا خیال رکھیں تو بجلی کا بل کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو ان سات باتوں کا خیال رکھنا ہو گا:
بجلی، لیپ ٹاپ
Getty Images
بجلی بچانے کے لیے آپ وہ سارے اپلائنس کو سوئچ آف کر سکتے ہیں جو اس وقت استعمال نہیں ہو رہے ہیں

اپریل 2024 میں جب پاکستان کے میدانی علاقوں میں لوگ موسم کے غیر معمولی طور پر معتدل ہونے پر سکون کا سانس لے رہے تھے تو وہیں یہ خدشہ بھی سامنے آ رہا تھا کہ گرمی جب آئے گی تو ساری کسر نکل جائے گی۔

ہوا بھی کچھ ایسا ہی اور چند ہفتے بعد ہی مئی میں درجۂ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہا ہے اور ہیٹ ویو کی وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

گرمی کی شدت میں اضافے سے پریشان عوام کے لیے ایک اور پریشانی مہنگی بجلی بھی ہے جس نے انھیں مجبور کر دیا ہے کہ وہ اس کا استعمال کم کر دیں۔ پھر بھی موسمِ گرما میں ہر مہینے کے آخر میں سب کا یہی سوال ہوتا ہے کہ اس بار بجلی کا بل کتنا آیا؟

زیادہ بل آنے پر اکثر لوگ اس سے انکاری ہوتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہوتا ہے کہ انھوں نے صرف ضرورت کے تحت بجلی استعمال کی ہے۔

مگر حکام کی جانب سے اکثر بل کے ساتھ کچھ ضروری ہدایات دی جاتی ہیں جنھیں نظر انداز کیا جاتا ہے، جیسے کن اوقات میں فی یونٹ بجلی کا ریٹ زیادہ ہو گا، کون سی الیکٹریکل اپلائنس زیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں اور ایئر کنڈشنر (اے سی) کو کس طرح کفایت شعاری سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بجلی کا بل یقیناً اکثر پریشانی کا باعث ہوتا ہے تاہم اگر آپ چند باتوں کا خیال رکھیں تو بجلی کا بل کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو ان سات باتوں کا خیال رکھنا ہو گا:

کچن اپلائنس
Getty Images
جمے ہوئے کھانے کو مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے سے پہلے پانی میں ڈی فروسٹ کیا جا سکتا ہے

اپلائنس کو آف رکھیں

اکثر والدین بچوں پر زور دیتے ہیں کہ غیر ضروری لائٹ کو بند رکھا جائے اور ان کی ڈانٹ بلاجواز نہیں۔

بجلی بچانے کے لیے آپ ان سارے اپلائنس کے سوئچ آف کر سکتے ہیں جو اس وقت استعمال نہیں ہو رہے ہیں۔ مثلاً پنکھے، لائٹس، ٹی وی، کمپیوٹر۔

اگر آپ انھیں استعمال نہیں کر رہے تو انھیں ہر وقت بند رکھیں، بجائے چلائے رکھنے یا سٹینڈ بائی پر رکھنے کے۔

کئی بار باتھ روم یا بالکونی کی لائٹس آن رہ جاتی ہیں۔ اگر انھیں بند رکھا جائے تو اس سے بجلی کا بل کافی کم ہو جائے گا۔

اگر آپ واشنگ مشین یا آئرن (استری) استعمال نہیں کر رہے ہیں تو انھیں سوئچ آف کر کے رکھیں۔ اگر آپ کمپیوٹر یا ٹی وی کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو انھیں سلیپ موڈ پر رکھیں یا آف کر دیں۔

توانائی کم استعمال کرنے والے آلات استعمال کریں

انرجی سیور بلب یا ایل ای ڈی لائٹس روایتی بلب کے مقابلے میں بہت کم تونائی استعمال کرتی ہیں۔ جہاں ایک روایتی لیمپ 100 واٹ کا استعمال کرتا ہے، ایک انرجی سیور لیمپ صرف 25 واٹ خرچ کرتا ہے۔

اگرچہ یہ لیمپس بازار میں مہنگے آتے ہیں لیکن زیادہ دنوں تک چلتے ہیں اور ان سے بجلی کا بل بھی کافی کم آتا ہے۔

اگر ہم انورٹر پر مبنی ریفریجریٹر، اے سی اور واشنگ مشین استعمال کریں تو بجلی کا بل دو تہائی تک کم ہو سکتا ہے۔

اے سی کا کنٹرول شدہ استعمال کریں

گھروں میں اے سی کا استعمال اب ایک معمول بن گیا ہے لیکن اگر انھیں محتاط طریقے سے استعمال کیا جائے تو بجلی کا بل کم کرنا ممکن ہے۔

اے سی کا درجہ حرارت ہمیشہ 25 ڈگری سیلسیئس یا اس سے کم پر رکھیں۔ جب یہ مناسب سطح پر ٹھنڈا ہو جائے تو آپ اسے بند کرنے کے بعد پنکھے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

رات کو ٹائمر آن رکھنا بہتر ہوتا ہے تاکہ اے سی مناسب ٹھنڈک کے بعد خود بخود بند ہو جائے۔

اے سی کے فین کو آٹو پر کرنے، فلٹر کو صاف رکھنے اور کمرے کی بہتر انسولیشن بھی مددگار ہوسکتی ہے۔

اے سی استعمال
Getty Images
اے سی کا ٹائمر آن رکھیں تاکہ یہ کمرے کو ٹھنڈا کر کے خودبخود بند ہوجائے

معیاری سامان کا استعمال کریں

بجلی کا بل، کنکشن اور کیبل پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ اگر کیبل معیاری نہیں اور کنکشن کمزور یا متزلزل ہے تو یہ کم وولٹیج پیدا کرتا ہے جس سے بل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر کثیر المنزلہ عمارت کا سب سٹیشن پرانا ہے تو اس سے بھی بل زیادہ آ سکتا ہے۔

ان آلات کا سال میں کم از کم ایک بار جائزہ لیا جانا چاہیے۔ گھر میں اے سی اور فریج کے فلٹرز کی باقاعدگی سے صفائی سے بجلی کی کھپت میں کمی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اے سی کے بغیر آپ اپنے گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھ سکتے ہیں؟

شدید گرمی میں رات کی نیند بہتر کرنے میں مددگار دس مشورے

کیا سفید چھتیں درجۂ حرارت کم کر سکتی ہیں؟

شدید گرمی اور لُو سے کیسے بچا جائے

بجلی کنکشن
AFP
بجلی کی تاروں کا معیار اچھا نہ ہو تو بجلی کی کھپت بڑھ سکتی ہے

متبادل طریقوں کا استعمال کریں

گھر میں کھانا پکاتے یا گرم کرتے وقت آپ پورے مائیکرو ویو اوون کو استعمال کیے بغیر صرف اوون کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جمے ہوئے کھانے کو مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے سے پہلے پانی میں ڈی فروسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ واشنگ مشین میں ’ہاٹ واٹر سیٹنگ‘ (گرمی پانی کی سہولت) کا استعمال نہیں کرتے تو اس سے بھی بجلی کا بل کم ہو گا۔

بجلی کی کھپت کو محدود کریں

بجلی کے استعمال کے حساب سے فی یونٹ چارجز پر چند یونٹس پر بڑھ جاتے ہیں۔ یہ حصہ آپ اپنے مقامی بل کے حساب سے درست کر لیں۔

آپ اپنے بجلی کے بل پر دیکھ سکتے ہیں کہ کن اوقات میں فی یونٹ ریٹ زیادہ ہوتا ہے اور کن اوقات میں کم۔ آپ مہینے کے دوران اپنے بجلی کے میٹر پر ریڈنگ دیکھ کر بل کا اندازہ لگا سکتے ہیں یا بجلی کے استعمال کو ضرورت کے تحت کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔

مگر یہ بات طے ہے کہ اگر آپ بجلی کے کم یونٹ استعمال کریں گے تو آپ کا بل کم آئے گا۔

سولر پینل
Reuters
سولر پینل لگانا بھی ایک سرمایہ کاری کی طرح ہے

قدرتی توانائی کا استعمال

بجلی بچانے کا سب سے اہم طریقہ شمسی توانائی کا استعمال ہے اور سولر پینلز کو اب ایک سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، یعنی ایک بار اگر پیسے لگا کر گھر کو سولر پر منتقل کر لیا جائے تو کتنے پیسے بجائے جاسکتے ہیں۔

بجلی کی کم یا زیادہ لوڈ شیڈنگ کے دوران شمسی توانائی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دن کے وقت گھر کے اندر کی لائٹس جلانے کے بجائے سورج کی روشنی کا فائدہ اٹھانا بہتر طریقہ ہے اور یہ بجلی کے انفرادی استعمال کو بہت کم کر سکتا ہے۔

آخرکار مہینے کے آخر میں بل کا موازنہ کریں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ ہر ماہ اور گذشتہ سال کے مقابلے کتنی بچت ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.