شادی کے 25 برس بعد بھی بے اولاد ہوں کیونکہ.. ہمایوں سعید نے پہلی بار بچے نہ ہونے کی کیا وجہ بتادی؟

image

"جب میں پاکستان سے باہر گھومنے پھرنے جاتا ہوں تو دوست مذاق میں کہتے ہیں کہ گوری لڑکیوں کے چکر میں گئے ہو تو میں انھیں جواب دیتا ہوں کہ مجھے گوری لڑکیاں پسند نہیں ہیں. مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں"

یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید کا جنھوں نے ناشپاتی پرائم کو انٹرویو دیتے ہوئے نجی اور کیریئر کے متعلق کئی باتیں کیں.

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے بیوی ثمینہ کے علاوہ نادیہ جمیل، ثانیہ سعید کا اہم کردار ہے. جب کہ نے اولادی کے معاملے پر انھوں نے بتایا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی اولاد نہیں ہوسکی، یہ اللہ کی مرضی ہے۔ انھیں بچے بہت پسند ہیں.

فلم میں اداکاری کے متعلق ہمایوں نے انکشاف کیا کہ انھیں کبھی کوئی بڑی آفر نہیں ملی. جبکہ بالی وڈ کی مشہور فلم ’گجنی‘ کے لیے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے انہیں بلایا تھا اور جب ہمایوں ایک کردار کے لیے آڈیشن دینے گئے تو عامر خان نے کہا یہ کردار ان پر اچھا نہیں لگے گا. اس کے متعلق ہمایوں سعید نے کہا کہ میں خود بھی جانتا تھا کہ میں اس کردار کے لیے موزوں نہیں ہوں. مجھے بالی وڈ میں زیادہ دلچسپی نہیں. پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتا ہوں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.