فیفا کوالیفائر: پاکستان اور سعودی عرب کا فٹ بال میچ، ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب

image
پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سعودی عرب کے خلاف ہوم میچ کی ٹکٹیں باضابطہ طور پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

پی ایف ایف کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ایونٹ کو فٹ بال کے تمام شائقین کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں مناسب رکھی گئی ہیں۔ ٹکٹیں Bookme.pk پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ پریمیئم پلس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار روپے ہے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 15 سو روپے ہے۔ جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں چھ جون کو اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ جی میں شامل ہے۔ اس گروپ کی دوسری ٹیمیں سعودی عرب، تاجکستان اور اردن ہیں۔ پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 11 جون کو ہو گا۔ مجموعی طور پر 36 فٹ بال سکواڈز کو نو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو اس راؤنڈ کے چاروں میچوں میں شکست کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان کو اردن کے خلاف دونوں میچز، سعودی عرب کے خلاف اوے میچ اور تاجکستان کے خلاف  ہوم میچ میں شکست کا سامنا ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.