سامی زین ’ریسل مینیا‘ میں انٹرکانٹینینٹل ٹائٹل کادفاع کریں گے

image

کینیڈین ریسل سامی زین جدہ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کنگ اینڈ کوئین آف دی رنگ ایونٹ میں چاڈ گیبل اور برونسن ریڈ کے خلاف ٹرپل تھریٹ میچ میں انٹرکانٹینینٹل ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

عرب نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سامی نے اپنے کیریئر کے آغاز  اور WWE کی مملکت کی شراکت داری  سے اس کھیل پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

ریسلنگ سٹار سامی زین نے کہا ہے کہ جدہ میں ہونے والے WWE  کے ’ریسل مینیا‘ میں اس ٹائٹل کے لیے ریسلنگ کا انعقاد یقینی طور پر کھیلوں کی تفریح ​​ میں وسعت کی عکاسی کرتا ہے۔

کینیڈا میں رہائش پذیر شامی والدین کے ہاں پیدا ہونے والے سامی زین مملکت اور عرب خطے سے ثقافتی لحاظ سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہیں۔

سامی زین نے WWE کے ساتھ 2013 میں معاہدے کے بعد اگلے ہی سال مملکت میں کھیلوں کے حکام کے ساتھ شراکت کے بعد  سعودی عرب میں اپنے پہلے دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کی زبان، کھانے ، انداز، آواز اور ثقافت سب گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.