پیر کو سورج پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا٬ یہ معاملہ کیوں اتنا اہم ہے؟

image

ریاض۔26مئی (اے پی پی):سعودی حکام نے کہا ہے کہ کل ( پیر ،27 مئی) سورج دن 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا،اس سے قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

اردو نیوز نے سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئر ماجد آل زاہرہ کے حوالے سے بتایا کہ سال میں دوبار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے جس سے قبلہ رخ کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو دن 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور یہ رواں سال (2024 ) کا پہلا مرحلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اس وقت جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا تھا ،چھڑی زمین میں گاڑھ کر اس کے سائے سے قبلہ رخ کا تعین کرتے تھے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.