بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کرسٹوفر نولان کی فلمیں سمجھنے سے قاصر

image

بالی وُڈ کے اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی وُڈ کے ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی فلمیں سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔

ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنگ کے تصور سے بھی پریشانی ہو جاتی ہے۔

منوج پاجپائی کہتے ہیں کہ ’میں ٹائم کے تصور (کانسیپٹ) کو سمجھنے میں مشکلات کا شکار رہتا ہوں۔ میں ابھی بھی سیکھنے، پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اگر میرے فزکس اور ٹائم کے بارے میں کانسیپٹ مضبوط ہوتے تو میں اوپن ہائیمر فلم بہتر انداز میں سمجھ سکتا۔‘

یہاں خیال رہے کہ کرسٹوفر نولان کی فلموں کی کہانی اکثر ٹائم اور سپیس (خِلا) کے گرد گھومتی ہے۔

وہ زیادہ تر سائی فائی اور ڈارک سائیکولوجیکل تھرلر فلمیں بناتے ہیں جن کی کہانی فلم بینوں کو مشکل سے سمجھ آتی ہیں۔

سنہ 2017 میں کرسٹوفر نولان کی فلم ’ڈن کرک‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ ’میں نے ایل او سی نامی فلم میں کام کیا تھا۔ مجھے اس میں شوٹنگ کے دوران اضطراب کا سامنا رہا۔ جنگوں کا پورا تصور پریشان کن ہے کیونکہ لوگ جنگ میں مرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو حساس بارڈروں پر موجود فوجیوں سے بات کرنی چاہیے کہ وہ کیا کہتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے ایک فوجی سے پوچھا کہ جب سیز فائر ختم ہوتا ہے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں فوجی نے کہا کہ اگر ہم گولی نہ چلائیں تو وہ (بارڈر کے دوسری جانب والے فوجی) گولی چلا دیں گے۔‘ 

 کرسٹوفر نولان کی فلموں کی کہانی اکثر ٹائم اور سپیس (خِلا) کے گرد گھومتی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

’مجھے جو چیز سب سے زیادہ ڈراتی ہے وہ جنگ عظیم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ دنیا جنگ عظیم کے دہانے پر ہے۔‘

دوسری جانب منوج باجپائی کی نئی فلم ’بھیا جی‘ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی فیملی کے لیے برائی سے لڑتا ہے اور فیملی کو نقصان پہنچانے والے لوگوں سے بدلہ لیتا ہے۔

بھیا جی کی مرکزی کاسٹ میں منوج باجپائی کے علاوہ زویا حسین، جتن گوسوامی اور وِپن شرما شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری اپوور سنگھ کرکی نے کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.