بھارتی اداکاراورانکی گرل فرینڈ سخت مشکل میں

image

قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکار درشن تھوگودیپا اور ان کی گرل فرینڈ و اداکارہ پاوترا گوڑا پر تحقیقات کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار درشن تھوگودیپا نے محبوبہ پاوترا کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز کمنٹس بھیجنے پر رینوکا سوامی نامی مداح کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا۔

پولیس کے مطابق اداکار درشن نے اپنی محبوبہ اور 10 ساتھیوں کے ساتھ مل کر رینوکا سوامی نامی شہری کو اغوا کیا اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ رینوکا سوامی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس پر ناصرف ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا بلکہ اسے کرنٹ کے جھٹکے بھی لگائے گئے جو اس کی موت کا باعث بنے۔

پولیس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اداکار درشن تھوگودیپا نے رینوکا سوامی کو قتل کروانے کے لیے کرائے کے 4 قاتلوں کو 50 لاکھ روپے ادا کیے۔

رپورٹ کے مطابق درشن تھوگودیپا نے 50 لاکھ روپے میں سے 30 لاکھ روپے پرادوش نامی شخص کو دیئے جس نے رینوکا سوامی کے اغوا اور قتل کا سارا منصوبہ ہینڈل کیا جبکہ نکھل اور کیشوا مرتھی نامی افراد کو رینوکا سوامی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے 5، 5 لاکھ بھارتی روپے دیئے گئے۔

اس کے علاوہ رویندرا اور کارتھک نامی دو افراد کے اہلخانہ کو بھی 5، 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے تاکہ وہ قتل کا الزام اپنے اوپر لیکر درشن تھوگودیپا اور ان کی اہلیہ پاوترا گوڑا کو جیل جانے سے بچا لیں۔

پولیس نے اداکار درشن تھوگودیپا اور ان کی گرل فرینڈ پاوترا گوڑا کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور دونوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.