یوٹیوب اپ لوڈ کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

image

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ یوٹیوب چند ہفتوں میں اپنے تمام چینلز کے لیے نیا ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت تخلیق کار اپنی کسی بھی ویڈیو میں تین مختلف تھمب نیل استعمال کر سکیں گے، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس تھمب نیل نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر تخلیق کاروں کو نئی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت متعدد تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن پیش کرے گا۔

آزمائش کے دوران یوٹیوب مختلف ناظرین کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔

بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ ’واچ ٹائم شیئر‘ رہا۔

جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کوئی ایک نتیجہ قرار دے دیا جائے گا۔

واضح طور پر فاتح تھمب نیل جو واچ ٹائم کے اعتبار سے سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

وہ تھمب نیل جس نے دیگر سے بہتر کارکردگی دکھائی ہوگی لیکن عداد و شمار کے اعتبار سے نتائج کم حتمی ہوں گے۔

کسی بھی تھمب نیل کو فاتح قرار نہیں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وہ تھمب نیل جو آزمائش میں برتری نہیں حاصل کر سکا ہوگا صارفین اس کو صرف مینوئلی اپنی انتخاب کردہ ویڈیو پر لگا سکیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.