انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں: ’ساری ٹیمیں آسٹریلیا سے گذشتہ ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہی ہیں‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
gettyimages
Getty Images

ایک موقع پر ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹنگ انڈین بالنگ پر حاوی ہو رہی ہے حتیٰ کہ 13ویں اوور میں آسٹریلیا کے 128 کے سکور پر صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ تھے لیکن پھر انڈین بالروں نے میچ میں ایسی واپسی کی کہ انڈیا کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 24رنز سے شکست دے کر نہ صرف خود اگلے مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ آسٹریلیا کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کی امیدوں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس میچ کے لیے آسٹریلیا اپنے اہم بولر مچل سٹارک کو ٹیم میں واپس لایا تھا جبکہ انڈیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اگرچہ آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کا آغاز بہترین نہ تھا کیونکہ ویراٹ کوہلی دوسرے اوور میں کوئی بھی رن بنائے بغیر صفر پر آؤٹ ہو گئے تاہم کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

gettyimages
Getty Images

انڈیا نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

روہت کے علاوہ رشبھ پنت نے 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27 اور جدیجا نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور مارکس سٹوئنس نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزلوڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کے 206 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم صرف 181 رنز بنا پائی اور یوں انھیں 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پے در پے شکستوں کے بعد آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات محدود نظر آ رہے ہیں اور اب انھیں افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہو گا۔

روہت نے آج ویراٹ کی ذمہ داری نبھائی

https://twitter.com/Ctrlmemes_/status/1805256913908903968

سوشل میڈیا پر انڈین بالنگ کے کم بیک سے لے کر روہت کی بیٹنگ پر خوب واہ واہ ہو رہی ہے۔

ساگر نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’روہت نے آج ویراٹ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔‘

روہت نے جس طرح بمرا کی بال پر ٹراویز ہیڈ کا کیچ پکڑا اس پر بھی انڈیا شائقین کافی خوش دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر مداح انھیں ’بوم بوم بمرا‘ بلا رہے ہیں۔

آوٹ ہونے سے قبل ٹراویز 43 بالوں پر 76 رنز بنا چکے تھے اور وہ کچھ دیر اور کریز پر ٹکے رہتے تو میچ کا نتیجہ شاید مختلف ہوتا۔

https://twitter.com/WaqarGorsi_/status/1805310008378409102

کرکٹر سنجے منجریکر نے ایکس پر پوچھا کہ روہت شرما کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے؟ یقیناً یہ کہ وہ بڑی شاٹس آسانی سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے بڑھ کر وہ ایک ٹاپ آرڈر بلے باز اور لیڈر کے طور پر بے لوث انسان ہیں۔

https://twitter.com/bhogleharsha/status/1805311126269546642

انڈیا کرکٹر ہارشا بوگلے کا کہنا ہے کہ انڈیا نے کم بیک سے اپنی کلاس دکھائی۔ انھوں نے اکسر اور کلدیپ کی شاندار بالنگ کی بھی تعریف کی۔

https://twitter.com/michaelscottfc/status/1805305396292178189

عبداللہ نامی پاکستانی صارف نے لکھا کہ ’پہلے افغانستان اور اب انڈیا، ساری ٹیمیں آسٹریلیا سے گذشتہ ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہی ہیں۔ ہم بھی اگلے سال امریکہ سے بدلہ لیں گے۔‘


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.