کراچی والوں کے لیے خوشخبری! بجلی کے نرخ میں 18 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان، نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو ریلیف دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کے صارفین کو یہ کمی دسمبر کے بلوں میں محسوس ہوگی، تاہم یہ سہولت صرف مخصوص کیٹیگریز کے لیے ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ رعایت ان صارفین پر لاگو نہیں ہوگی جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔
اب زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں کو دسمبر میں کم بجلی کے بل کا مزہ ملے گا۔ انتظار کریں اور فائدہ اٹھائیں