انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ پاکستان کے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے ابھی حملے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔۔
- اسرائیلی وزیرِ اعظم نے قطر پرغزہ جنگ بندی مذاکرات میں بطور ثالث دہرے کھیل کا الزام لگایا ہے
- قطر نے اسرائیل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اس کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو پائی ہے۔
- انڈین میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک پاکستانی رینجرز اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے
- پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف سیاسی قیادت کو آج بریفنگ دیں گے
- صدر آصف علی زرداری نے 5 مئی 2025 کو قومی اسمبلی کا طلب کر لیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا
- پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے
- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے ایل او سی کے قریب مقیم آبادی کے لیے دو ماہ کی اضافی خوراک ذخیرہ کرنا شروع کر دی
- انڈیا نے پاکستان سے درآمد ہونے والی تمام اشیا پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے
انڈین فضائیہ کے سربراہ کی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات، ’حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں‘: پاکستانی وزیر اطلاعات