پی پی ایس سی سے منسوب جعلی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

image

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی پی ایس سی سے منسوب جعلی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق عوام صرف پی پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ اور اس پر دیے گئے تصدیق شدہ سوشل میڈیا لنکس پر اعتماد کریں۔

پی پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ امیدوار ہرگز اپنی ذاتی یا مالیاتی معلومات کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر شیئر نہ کریں۔

کسی بھی مشتبہ لنک یا دھوکہ دہی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں یا پی پی ایس سی کو دیں۔

تمام بھرتیوں، اشتہارات، ٹیسٹ شیڈولز، رول نمبر سلپس اور نتائج کی معلومات صرف سرکاری چینلز کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔

پی پی ایس سی کسی بھی غیر سرکاری ذرائع سے رابطے پر ہونے والے نقصان یا مسائل کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts