اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ برقرار

image

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 800 پوائنٹس کے اضافے سےایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس روز بلندیوں کے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

جمعرات کو بھی تیزی تھی اور انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اس سے قبل بدھ کو انڈیکس میں 2144 پوائنٹس بڑھے تھے جبکہ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2572 پوائنٹس کا اور پیر کو 1248 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق پاک امریکا حکام کے مابین ٹیرف سے متعلق تجارتی ایشوز پر بات چیت جاری ہے جس میں مثبت پیش رفت متوقع ہے اس کے علاوہ ملکی معاشی اعشاریے بھی مثبت ہیں جب کہ مالی سال ختم ہونے پر کمپنیوں کے مالیاتی نتائج بھی آنے ہیں جس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1262 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts