اداکاروں کے حالات اور صحت سے آگاہ رہنے کیلئے واٹس ایپ گروپ کی تشکیل، طوبیٰ انور

image

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ شوبز اداکاراؤں کی ذہنی صحت اور حالات سے باخبر رہنے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے گھروں سے دور کام کیلئے رہتی ہیں ان سب کو اس گروپ میں شامل کیا جارہا ہے۔ حمیرا کی موت نے انڈسٹری میں ذہنی صحت اور باہمی تعاون کی اہمیت پر توجہ دلوائی ہے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے اداکارائیں نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کرتی رہیں گی بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی کوشش بھی کریں گی تاکہ کوئی تنہائی کا شکار نہ ہو۔ کیونکہ ان کی بھی بہت سی ایسی دوستیں ہیں جو کسی اور شہر سے کام کے سلسلے میں آئی ہوئی ہیں اور حمیرا کی موت کا اُن پر گہرا اثر پڑا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز کی دنیا میں دباؤ، مقابلہ اور تنہائی عام مسائل ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts