اٹلی نے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی

image

اٹلی نے 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں کھیلے گئے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں اٹلی کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے باوجود بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ آئندہ برس منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹلی نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق اٹلی کے 135 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرنے والی نیدرلینڈز نے بھی اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے گزشتہ چار ایڈیشنز میں حصہ لینے والا سکاٹ لینڈ جرسی کے خلاف آخری گیند پر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جرسی نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی لیکن نیدرلینڈز کے اٹلی کو شکست دینے کے بعد وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا آئندہ ایڈیشن سنہ 2026 میں شیڈول ہے جو انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts