بالی وُڈ کی مشہور فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کا کردار رنوِجے سنگھ اپنے غصے اور چڑچڑے پن کی وجہ سے پہلے سے ہی کئی تنازعات کی زد میں رہا ہے تاہم اب کی بار فلم میں ہیروئین کا کردار نبھانے والی رشمیکا مندانہ کے ایک حالیہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں جب معروف صحافی برکھا دت نے رشمیكا مندانہ سے سوال کیا کہ کیا وہ حقیقی زندگی میں رنوِجے سنگھ جیسے مرد کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی تو ان کا جواب سن کر ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں سچ میں یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں اور وہ آپ سے محبت کرتا ہے، تو وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن ہے۔‘برکھا دت نے ان کے جواب کے ردعمل میں کہا ’کیا آپ واقعی سوچتی ہیں کہ آپ کسی کو بدل سکتی ہیں؟ یہ ایک رومانوی اور کم عمر سوچ ہے۔‘اس پر وضاحت کرتے ہوئے رشمیكا مندانہ نے جواب دیا کہ ’میں نے یہ اس لیے کہا کیونکہ جب آپ کسی کے ساتھ کم عمری سے رشتہ رکھتے ہیں تو دونوں اپنی شخصیت تشکیل دے رہے ہوتے ہیں۔ وقت کے ساتھ دونوں کی پسند اور ناپسند بدلتی ہیں اور جب آپ ساتھ ساتھ بڑے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ بدلتے بھی ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید میں ان نایاب رشتوں یا خوش قسمت حالات کی بات کر رہی ہوں۔‘رشمیكا مندانہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے ان پر غصے اور چڑچڑے پن کو معمول پر لانے اور ایک خطرناک کردار کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’افسوس کی بات ہے کہ ہماری سوسائٹی میں لڑکیوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ لڑکوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ رشمیكا دراصل ہماری سوسائٹی کی عکاس ہے۔‘
Yes, I would date a guy like Ranbir’s character in Animal in real life — and I believe my love would change him :- Rashmika mandhana
byu/WolfAffectionatefk inBollyBlindsNGossip
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو ریل لائف میں نہیں بدل سکی، وہ ریئل لائف میں کیا بدلے گی؟‘کسی نے کہا کہ ’محض اپنے فلمی کردار کا دفاع کرنے کے لیے اس طرح کے بیانات دینا ٹھیک نہیں، عورتیں کسی کو ٹھیک کرنے کی ذمہ دار نہیں ہوتیں۔‘ایک اور صارف کا تبصرہ تھا کہ ’یہ ایک ’پک می‘ گرل والی سوچ ہے۔‘اسی طرح سے ایک دوسرے ایک سمجھدار خاتون سے ایسے بیان کی امید نہیں تھی، یہ شرمناک ہے۔‘ایک اور صارف نے لکھا ’اسے یہاں خاموش رہنا چاہیے تھا۔ درست جواب یہ ہوتا کہ نہیں، میں حقیقی زندگی میں رنوِجے جیسے مرد سے کبھی ڈیٹ نہیں کروں گی۔‘یاد رہے کہ فلم ’اینیمل‘ سنہ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کا بجٹ ایک ارب انڈین روپے تھا جبکہ اب تک اس فلم نے باکس آفس میں نو ارب 17 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔