محکمہ پولیس میں گٹکے ماوے کا بڑھتا ہوا رجحان، پولیس سربراہ کا سخت ایکشن لینے کا اعلان

image

گٹکا ماوا کھانا چھوڑو ورنہ نوکری سے جاؤ گے، آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں گٹکا / ماوا کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

نوٹیفکیشن میں پولیس اہلکاروں کو گٹکا / ماوا چھوڑنے کے لیے 10 یوم کی مہلت دی گئی ہے جبکہ نشہ ترک نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گٹکا / ماوا کے عادی اہلکاروں کی بحالی کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے واضح کیا کہ غیر سنجیدگی پر ملازمت سے برخاستگی بھی ہوسکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اضلاع سے گٹکا / ماوا کے عادی پولیس اہلکاروں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، ہر 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سندھ پولیس میں 50 فیصد سے زائد پولیس اہلکار گٹکا / ماوا کھاتے ہیں جبکہ کئی دکانوں پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی میں فروخت بھی کی جاتی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts