فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ کے قریب سنار سے لوٹ مار کی بڑی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق محمد بلال نامی سنار سے ڈاکو 3 کروڑ 98 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ سنار سونا فروخت کر کے صدر صرافہ بازار سے اپنی کار BJG 528 میں واپس آرہا تھا۔
مقدمہ مدعی کے مطابق گزشتہ شب 9 بج کر 10 منٹ پر 2 مسلح ڈاکوؤں نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اسلحہ تان کر اس کے ملازم عمران سے رقم کا تھیلا چھینا اور پیدل ہی تھوڑی دور جاکر اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
تحقیقات کے لیے پولیس موقع پر پہنچی اور بعدازاں مدعی بلال کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ 719/2025 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔