جمشید دستی کو کیوں نااہل قرار دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

image

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کی درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایم این اے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستوں کو منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts