فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے نئے ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت میں موزوں اراضی فوری طور پر مختص کی جائے اور اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی مختص کرتے وقت ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر دیکھاجائے تاکہ فورس کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرکے ایک منظم اور فعال فورس بنایا جائے گا اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US