پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ ایئرلائن کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی شیڈولڈ میٹیننس کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ جدید طیارے بحرِ اوقیانوس کو بغیر کسی اسٹاپ کے 17 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دونوں طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزوں کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جا رہا ہے جو ہر دس سال بعد لازمی ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مہینوں میں متوقع مسافروں کے رش سے قبل فضائی بیڑے کو مکمل طور پر فعال اور محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US