امریکا نے 32 اداروں کو اپنی تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیاہے ان میں سب سے زیادہ 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت، ایران، ترکیے اوریو اے ای کے ادارے بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔ ان پابندیوں کے بعد امریکی کمپنیوں اور شہریوں کے لیے ان اداروں کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے پر پابندی ہوگی۔