نیویارک: میئر بنا تو نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

image

نیو یارک کے میئر بننے کے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔

ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے اور جنگی جرائم پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیے۔

زہران ممدانی کے بیان نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ممدانی کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں اور اگر وہ کامیاب ہوئے تو یہ عوامی بغاوت اور نظام سے بیزاری کا نتیجہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ ریپبلکن امیدوار کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US